شہر میں سردی کی شدت میں کمی

   

حیدرآباد۔27۔ڈسمبر(سیاست نیوز) شہر میں سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ کی پیش قیاسی کی ہے ۔ دن کا اعظم ترین درجہ حرارت 30 ڈگری کے آس پاس ہوگا جبکہ رات کا درجہ حرارت 18 تا 19 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہونے کی توقع ہے۔ آج صبح کے اوقات میں کہر کے سبب پروازوں میں خلل پیدا ہونے کی وجہ سے شہر حیدرآباد پہنچنے والی ایک پرواز کو چینائی روانہ کردیا گیا جبکہ ممبئی سے صبح 7:30بجے حیدرآباد پہنچنے والی AI-615پرواز تین گھنٹے کی تاخیر سے 10بجکر 48 منٹ پر حیدرآباد پہنچی جبکہ چینائی سے صبح 7:30 بجے پہنچنے والی 6E-495 جو حیدرآباد کے قریب پہنچ چکی تھی اسے دوبارہ چینائی انٹرنیشنل ائیر پورٹ روانہ کردیا گیا جہاں سے یہ پرواز 10بجکر 27 منٹ پر حیدرآباد پہنچی ۔وزارت شہری ہوابازی کے عہدیدارو ںکے مطابق شہر حیدرآباد میں جاریہ موسم سرماکے دوران پہلی مرتبہ شہر حیدرآباد میں کہر کی وجہ سے پروازوں میں خلل پیدا ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے مطابق درجہ حرارت میں گراوٹ کے باوجود شہر کے نواحی علاقوں میں کئی اضلاع میں صبح کی اولین ساعتوں میں کہر کے سبب بینائی کی حد کمزور ہونے لگی ہے جس کی وجہ سے حادثات کے خدشات میں اضافہ ہوتا جا رہاہے۔م