شہر میں فوڈ اسٹریٹس کے قیام کا منصوبہ

   

عہدیداروں سے رپورٹس طلبی ۔ نوجوانوںکو روزگار مل سکتا ہے
حیدرآباد۔11۔اگسٹ(سیاست نیوز) دونوں شہروں میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے فوڈ اسٹریٹس کے قیام کی منصوبہ بندی کی جار ہی ہے ۔ کہا جا رہاہے کہ جلد ہی جی ایچ ایم سی شہر کے مختلف علاقوں میں ایسے مقامات کی نشاندہی مکمل کرلے گی جہاں فوڈ اسٹریٹ کے قیام کے ذریعہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔ ذرائع کے مطابق عہدیداروں نے تمام سرکلس کو ہدایت دی کہ وہ جاریہ ماہ کے اختتام تک ایسے مقامات کی نشاندہی کرکے اپنے علاقہ کے زونل کمشنراں کو مطلع کریں اور واقف کروائیں کہ اگر نشاندہی کردہ علاقہ میں فوڈ اسٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے تو کتنے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جاسکے گا!مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے فوڈ اسٹیریٹس کے قیام کے ذریعہ اندرون 6ماہ 500 نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کی کا فیصلہ کیا ہے اور کہا جا رہاہے کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو بڑے پیمانے پر فوڈ اسٹریٹس کے قیام کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔شہر کے علاقہ شانتی نگر میں جی ایچ ایم سی کے تجربہ کے علاوہ حیدرآباد میٹرو ریل اسٹالس کو نظر میں رکھتے ہوئے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کی جانب سے یہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جو روزگار کی فراہمی کا سبب بن سکتا ہے۔م