شہر میں مس ورلڈ مقابلہ ، تاریخی مقامات و عمارتوں کی سجاوٹ

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں 13 مئی کو مس ورلڈ ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے ۔ 13 مئی کو مس ورلڈ مقابلے میں حصہ لینے والی حسینائیں حیدرآباد کے علاقہ چارمینار اور لاڈ بازار میں ہیرٹیج واک کریں گے ۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر سجاوٹ کی جارہی ہے ۔ چارمینار ، لاڈ بازار اور اطراف کے علاقوں کو خوبصورت بنایا جارہا ہے ۔ حیدرآباد میں واک کا مقصد شہر کی بھر پور ثقافت اور تاریخ کو ظاہر کرنا ہے ۔ جس میں چومحلہ پیالیس ، مرغی چوک اور پنچ محلہ سمیت دیگر مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ ایونٹ کی تیاری کے لیے جی ایچ ایم سی کی ٹیموں نے راستوں کی مرمت ، سڑکوں کو دوبارہ کارپٹ کرنے اور ملبہ صاف کرنے کا کام شروع کردیا ہے ۔ علاقے کو صاف ستھرا اور اچھی طرح سے برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے صفائی کے کارکن بھی تعینات کئے جائیں گے ۔ مدینہ سرکل کے قریب نیا روڈ ڈیوائیڈر تعمیر کیا جارہا ہے اور موجودہ ڈیوائیڈر نے خاص طور پر سٹی کالج جنکشن کے قریب کو پینٹ کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ تھیمیٹک آرٹ ورک جس میں پھولوں کی شکلیں شامل ہیں ۔ مس ورلڈ کے مقابلے کے موقع پر حیدرآباد کی خوبصورتی اور ثقافت کی عکاسی کرے گا ۔۔ ش