شہر و اطراف میں وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ

   

سردی ‘ کھانسی ‘ بخار اور اعضاء شکنی کی شکایات ۔ خانگی و سرکاری دواخانوں میں عوام کا ہجوم
حیدرآباد۔ 9 فروری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں وائرل انفکشن کے مریضوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے وائرل بخار اور انفکشن کے مریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ شہر کے سرکاری اور خانگی دواخانوں میں مریضوں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ موسم میں اچانک تبدیلی دن میں گرمی اور رات کے وقت موسم سرد ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ سردی، کھانسی، بخار، اعضاء شکنی کی شکایات کے ساتھ دواخانوں میں علاج کروا رہے ہیں۔ کھانسی کو کم ہونے کیلئے ایک ہفتہ یا اس سے بھی زائد وقت ہو رہا ہے۔ موسمی امراض کے ماہر اور فیور ہاسپٹل کے سابق سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شنکر نے کہا کہ موسمی تبدیلی جسم کو نزلہ، زکام اور فلو کا شکار بنا سکتی ہیں کیونکہ سرد آب و ہوا وائرس کے پھیلاؤ کیلئے معاون حالات پیدا کرتی ہے۔ انہوںنے مشورہ یا کہ سردی، کھانسی یا بخار آئے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع ہوں اور دوا حاصل کرلیں۔ یہ ایک عام موسمی بیماری ہے اس سے خوف کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمی بیماری میں حاملہ خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے کیونکہ اگر وہ متاثر ہوتے ہیں تو انہیں صحت یاب ہونے کافی وقت بھی لگ سکتا ہے۔ ش