حیدرآباد 20 فبروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹریبیوشن کمپنی لمیٹیڈ نے اعلان کیا کہ وہ 22 فبروری کو کندی ۔ پیداپور فیڈر پر مرمتی کام انجام دیگا ۔ اس کے نتیجہ میں کچھ علاقوں میں سربراہی آب متاثر رہے گی ۔ یہ فیڈر سنگورو پراجیکٹ کا حصہ ہے اور اس سے شہر کو پانی کی سربراہی عمل میں آئیگی ۔ مرمتی کام صبح 9 بجے سے شام 5 ب جے تک رہیں گے ۔ اطراف کے علاقوں کے عوام کیلئے سربراہی آب میں خلل رہے گا ۔ کچھ علاقوں میں مکمل سربراہی متاثر رہے گی ۔