شہرکے کئی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری

   

حیدرآباد :شہر کے کئی علاقوں میں جمعرات کی صبح بھی بارش ہوئی۔گذشتہ شام سے ہی شہر میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔آج صبح ہوئی بارش کے نتیجہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور عام زندگی ایک مرتبہ پھر مفلوج ہوگئی۔شہر کے کئی علاقوں سے پانی کے بھرجانے ،درختوں اوردیواروں کے گرنے کی شکایات گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو مل رہی ہیں۔گذشتہ روز بارش سے متعلق واقعات کی تقریبا 95شکایات جی ایچ ایم سی کو ملی تھیں ۔ عہدیداروں کے مطابق فلک نما اور جوبلی ہلز علاقوں میں آج صبح 8.30بجے تک 110.33ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد راجندر نگر میں 105ملی میٹر،شیخ پیٹ میں 98.3ملی میٹر اور کاروان میں 97.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔