مشہور تاریخ داں نے کہاکہ لوگوں کے پاس کاغذات محفوظ نہیں رہتے‘اس کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا‘ رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے شہریت ترمیم بل کو ائین کی روح کے خلاف قراردیا۔
علی گڑھ۔ مہارشٹرا نے راستہ دیکھا یا ہے‘ اپوزیشن پارٹیوں کو بی جے پی کے خلاف حالات کے پیش نظر متحد ہونا چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار مشہورتاریخ داں پروفیسر عرفان حبیب نے اے ایم یو اسٹاف کلب میں بی ایس پی لیڈراوررکن پارلیمنٹ کنو ر دانش علی کے اے ایم یو کورٹ کے رکن بننے نیز ان کا اعزاز دئے جانے کے موقع پر کیا۔
مشہور تاریخ داں عرفان حبیب نے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کے رویہ کو آرے ہاتھوں لیا۔انہوں نے شیو سینا کانگریس او راین سی پی کا نام لیے بغیر کہاکہ مہارشٹرا نے راستہ دیکھا یا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں جس طرح ارٹیکل370کو پیش کیاگیا ہے وہ ایسا نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ ارٹیکل370کے باعث جموں او رکشمیر میں نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ ہندو کسانوں کو فائدہ ملا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسی ارٹیکل کے باعث جموں کشمیر میں زمیندار وں کے ہاتھوں غلام کسانوں کو راحت ملی تھی۔ انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیم بل پر بولتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں جوکچھ ہوا ہے وہ سب جانتے ہیں۔
حکومت کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس بل کے باعث عام شہریوں کا استحصال ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کے پاس کاغذات محفوظ نہیں رہتے ہیں‘ اس کے باعث عام لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
انہوں نے آسام کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ کس طرح لوگوں کو آسام میں پچھلے پانچ برسوں سے پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بل کی کیاضرورت ہے۔
حکومت غیرقانونی طورپر رہے رہے غیرملکیوں کی تلاش کرکے انہیں ملک سے باہر کا راستہ دیکھائے۔
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ لوک سبھا کنور دانش علی نے کہاکہ عصمت دری کی متاثرہ کو زندہ جلادینا ’کلیگ“ میں ہی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عصمت دری کے خلاف سخت قانون بنناچاہئے اور اس کا سختی سے نفاذ ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیم بل ائین کی روح کے خلاف ہے۔ بی ایس پی سربراہ نے اس سلسلہ میں اپنا موقف واضح کردیاہے کہ دونوں ایوانوں میں اس بل کی مخالفت کی جائے گی۔ اس موقع پرکثیرتعداد میں اے ایم یو طلبہ واساتذہ موجود تھے۔