شہریت ترمیمی قانون کیخلاف سپریم کورٹ میں کل سماعت

   

نئی دہلی : شہریت ترمیمی قانون سے متعلق درخواستوں پر 19مارچ کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی ۔سی اے اے کے خلاف مختلف لوگوں نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے جن کو سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے قبول کرلیا ہے ۔کیرالا حکومت نے اپنی درخواست میں شہریت ترمیمی قانون 2019 اور شہریت ترمیمی قواعد 2024 کے نفاذ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اوردلیل دی ہیکہ سی اے اے قانون کو لاگو کرنے میں چار سال کی تاخیر ہوئی ہے جس کا مطلب ہیکہ اس قانون کو نافذ کرنے کی فوری ضرورت نہیں ہے۔