شیخ محمد نے دو ماہ کی تنخواہ بونس میں دینے کا کیااعلان

,

   

متحدہ عرب امارات۔ یواے ای کے وزیراعظم او رنائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشید المختوم نے متحدہ عرب امارات حکومت کے پانچ سب سے بہترین اور پانچ سب سے خراب کام انجام دینے والے مراکز کے ناموں کا اعلان کیا۔

بہترین کاردگی کے طور پر جن مراکز کا نام لیاانہیں شیخ محمد نے دو ماہ کی تنخواہ انعام کے طور پرپیش کرنے کا بھی اعلان کیاہے۔

شیخ محمد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”ہم ہدایت دیتے ہیں کہ خراب کاردگی والے سنٹرس کا انتظامیہ کو قابل او رہونہار لیڈرس کے ساتھ فوری تبدیل کیاجائے۔

ایک ماہ کے اندر ان مرکز میں بہتر کارکردگی لانے کے لئے قریب سے نگرانی کی ہم ڈائرکٹر جنرنلس کو ہدایت دیتے ہیں اور ہم وہا ں کے دورہ کریں گے

۔ بہتر مراکز کی ٹیم کو دو ماہ کی تنخواہ انعام میں دی جائے گی“

جن مراکز کو دو ماہ کی تنخواہ بونس میں ملنے والی وہ پانچ مراکز کچھ اس طرح ہیں

فیڈرل اتھاریٹی برائے شناخت اور شہریت فوجیرہ سنٹر

وزرات تعلیم‘ اجمان سنٹر

وزرات‘ انٹریٹر‘ ٹریفک‘ لائسنسنگ سنٹر اجمان

وزرات انٹریٹر‘ واسٹ پولیس اسٹیشن‘ شارجہ

شیخ زائد ہاوز پروگررام راس الخیمہ سنٹر