صدر جمہوریہ اڈیشہ کے چار روزہ دورہ پر

   

بھونیشور: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو 28 فروری سے 2 مارچ تک اڈیشہ کا دورہ کریں گی۔ مرمونے 28 فروری کو رانچی میں سنٹرل یونیورسٹی آف جھارکھنڈ کے تیسرے کانووکیشن میں شرکت کی اور اسی دن اوڈیشہ کے رائرنگ پور میں مرکزی حکومت کے ہالیڈے ہوم کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے رائرنگ پور میں مختلف روڈ پراجکٹس اور ایک اسپورٹس کمپلیکس کا ورچوئلی سنگ بنیاد رکھا اور ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول، برساہی کا بھی افتتاح انجام دیا۔