صدر مرمو ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گی

   

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے 17سے 19ستمبر تک برطانیہ کا دورہ کریں گی اور حکومت ہند کی جانب سے تعزیت پیش کریں گی۔ملکہ الزبتھ جو دولت مشترکہ ممالک کی سربراہ اور برطانیہ کی سربراہ مملکت تھیں، 8ستمبر کو انتقال کر گئیں۔ صدر مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔