صدرمرمو نے اسرائیل کو آزادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی

   

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے اسرائیل کی آزادی کی 77 ویں سالگرہ پر عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ مرمو نے جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل کی آزادی کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر میں صدر اسحاق ہرزوگ اور اسرائیل کے لوگوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرنے میں ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ شامل ہوں۔ اسرائیل کے صدر نے مسز مرمو کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔