صدرمرمو نے گجرات میں اسمرتیون میوزیم کا دورہ کیا

   

بھج: صدر دروپدی مرمو نے جمعہ کو گجرات کے بھج میں واقع اسمرتیون میوزیم کا دورہ کیا۔شریمتی مرمو آج کچھ کے دورے پر آئی تھیں۔ انہوں نے بھج میں اسمرتیون زلزلہ میموریل اور میوزیم کا دورہ کیا۔ گورنر اچاریہ دیوورت، کچھ ضلع کے انچارج وزیر پرفل بھائی پنسیریا اور گجرات اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سی ای او انوپم آنند نے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسمرتیون کمپلیکس میں درخت لگا کر ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا۔ صدر جمہوریہ نے اسمرتیون میموریل کی مختلف گیلریوں کا دورہ کیا تاکہ زندگی کی ابتدا اور انسانی زندگی کے ارتقاء کے ساتھ ساتھ زلزلے جیسی آفات کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔