صومالیہ میں ہمارے 54 فوجی مارے گئے : یوگنڈا

   

کمپالا : یوگنڈا کے صدر یاوری موسونی نے بتایا ہے کہ صومالیہ میں دہشتگرد تنظیم الشباب کے 26 مئی کے حملے میں ہماری فوج کے 54 افراد مارے گئے ہیں۔موسونی نے اپنے بیان میں بتایا کہ صومالیہ میں یوگنڈا کی امن فوج کے دستوں پر 26مئی کو حملہ کیا گیا تھا جس میں 54 فوجی مارے گئے جبکہ ہمارے فوجی دستے نے ان حملوں کے خلاف جواں مردی کا بھی ثبوت دیا ہے۔ یوگنڈا نے صومالیہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا پہلی بار اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ الشباب نے 26مئی کو افریقہ یونین کے صومالیہ میں متعین مشن کے اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں ہلاکتوں کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔صومالیہ فوج، الشباب کے خلاف گزشتہ سال آپریشنز شروع کیے تھے جن کے نتیجے میں متعدد علاقوں کو اس تنظیم سے پاک کر دیا تھا مگر اب بھی اکثر مختلف شہروںمیں یہ تنظیم حفاظتی طاقتوں پر حملے کرتی رہتی ہے۔