ڈبل بیڈروم مکانات کے تعمیری کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت، ریاستی وزیر کے ٹی آر کا خطاب
گمبھی راو پیٹ؍ سرسلہ۔ 29 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ سرسلہ سے نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی، ریاستی وزیر بلدی نظم نسق کے ٹی راما راو نے آج سرسلہ کا دورہ کیا،جہاں وہ و ضلعی سطح کے اعلی عہداروں کے ساتھ جایزہ اجلاس طلب کرتے ہوے ضلع بھر میں انجام دیے جانے والے ترقیاتی، فلاحی کاموں کی پیشرفت دریافت کی اس موقع پر انہوں نے مستاباد کے چیکوڈ، مورائی پلی، یلاریڈی کے پدیرا، بنڈالنگم پلی، آکاپلی، گمبھی راو پیٹ و تلنگلہ پلی میں تعمیر کیے جانے والے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیری کاموں کو جلداز جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی، اور کہا کہ بے گھر افرد کو مکانات کی فراہمی کے لیے منتخب کرنے کا سب سے بہتر طریقہ لاٹری سسٹم ہے تاکہ مستحق بے گھر افراد خاندان کو ڈبل بیڈ روم مکان فراہم ہو سکے ۔کے ٹی آر نے دو ٹوک کہا کہ مکانات کی تقسیم کے طریقہ کو شفاف بنانے کی ذمہ داری مقامی سرپنچ۔ زیڈپی ٹی سی ارکان و یم پی ٹی سی ارکان اور یم پی پی پر ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ سرسلہ ضلع کے لیے کل 6886 ڈبل بیڈروم مکانات کی منظوری عمل میں آئی ہے، جس کی مکمل طور پر تعمیر ہونی چاہیے تاکہ سنکرانتی تہوار تک مکانات کی تقسیم عمل میں لائی جاسکے، اس موقع پر کے ٹی آر نے منابڈی اسکیم کے طور پر جاری فلاحی کاموں پر بات چیت کی اور جایزہ لیا۔ کے ٹی آر نے پیکیج 9 کے تحت علاقہ میں جاری کاموں کو بھی جلد مکمل کرنے پر زور دیا،اس موقع پر ضلع کلکٹر آنورآگ جینتی، رکن اسمبلی چوپہ ڈنڈی روی شنکر ، ٹیکوآپ چیرمین راویندر راو۔ آرڈی او سرینواس، ضلع پریشد چیر پرسن اروناراگھواریڈی کے علاوہ گونڈوری پروین کمار و دوسرے ضلعی عہدار موجود تھے۔