ضلع میدک میں خوفناک سڑک حادثہ، ماں اور دو بچے ہلاک

   

حیدرآباد 9 نومبر (سیاست نیوز) ضلع میدک میں سڑک حادثہ میں ایک خاتون اور دو کمسن بچے ہلاک ہوگئے جبکہ لڑکی کرشماتی طور پر بچ گئی۔ مقام حادثہ پر ماں بچوں کی نعشوں کے دلخراش مناظر دیکھ کر عوام غم زدہ ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ رام نگر سے تعلق رکھنے والی خاتون ملکہ سلطانہ بچوں کے ہمراہ اسکوٹی پر میدک جارہی تھی۔ خاتون حیدرآباد شادی میں شرکت کے بعد واپس ہورہی تھی۔ ان کے ہمراہ دو لڑکیاں اور ایک لڑکا تھا۔ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہوا ۔ اس حادثہ میں ملکہ سلطانہ اور 13 سالہ لڑکی رفیعہ اور 12 سالہ لڑکا عدنان برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ع