ضلع پریشد چیرپرسن محبوب نگر کی کانگریس میں شمولیت

   

حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) محبوب نگر ضلع پریشد چیرپرسن سورنا سدھاکر ریڈی نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ریونت ریڈی نے انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہنایا اور کانگریس میں شامل کیا۔ اس موقع پر اے آئی سی سی سکریٹری ومشی چندریڈی، رکن اسمبلی مدھو سدن ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔ واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے محبوب نگر لوک سبھا حلقہ سے ومشی چند ریڈی کو امیدوار بنایا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ سورنا سدھاکر ریڈی کی کانگریس میں شمولیت سے پارٹی کی کامیابی کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔1