طالبات سے کلکٹر کی ملاقات، اسکول کا دورہ

   

کیرامیری۔3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹرکمرم بھیم آصف آباد کے ہریتھا نے جمعہ کو جینور منڈل کے موضع راسی میٹا گرلز آشرم ا اسکول کا اچانک معائنہ کیا۔ضلع کلکٹر نے آشرم اسکول میں واقع ترکاری اسٹور روم، بیت الخلاء اور باتھ روم کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے طلباء سے دریافت کیا کہ کیا اسکول میں مینو کے مطابق پانی اور کھانا فراہم کیا جارہا ہے یا نہیں۔ ضلع کلکٹر نے طلباء اور اساتذہ سے تعلیمی نظام سے متعلق بھی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ٹائم ٹیبل پر عمل آوری کی جارہی ہے یا نہیں معلومات بھی حاصل کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر نے اساتذہ سے کہا کہ وہ دسویں جماعت کے امتحانات میں بہترین وصد فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے طلبہ کوسخت محنت کروائیں۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ طلباء کی صحت پر توجہ دی جائے اور اساتذہ ٹائم ٹیبل پر عمل کریں۔ مدرسہ ہذاکے پرنسپل انیتا کی غیر حاضری پر اساتذہ سے تفصیلات حاصل کی جس پر انہوں نے کہا کہ پرنسپل کو بخار ہونے کی وجہ سے کچھ دیر قبل وہ اسپتال کے لئے روانہ ہوئی۔ بعدازاں ضلع کلکٹر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت و جستجو سے تعلیم حاصل کرے جس سے اسکول و ضلع کا نام روشن ہو۔ اس موقع پر اساتذہ طلباء ودیگر موجودتھے۔