ریونت ریڈی، دیپا داس منشی، وزراء اور ارکان مقننہ کی شرکت
حیدرآباد۔/12 فروری، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے 14 فروری کو ریاست میں حالیہ طبقاتی سروے اور ایس سی زمرہ بندی پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کا اہتمام کیا ہے۔ گاندھی بھون کے پرکاشم ہال میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ طبقاتی سروے کے طریقہ کار اور ایس سی زمرہ بندی کے فیصلے کی تفصیلات سے واقف کرایا جائے گا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ دیپا داس منشی شرکت کریں گے۔ دوپہر 2 بجے پرکاشم ہال میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن رہے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کے علاوہ کابینی سب کمیٹی کے صدرنشین اتم کمار ریڈی، معاون صدرنشین دامودر راج نرسمہا، ارکان سریدھر بابو، پونم پربھاکر، سیتکا اور رکن پارلیمنٹ ملوروی کے علاوہ سکریٹری اے آئی سی سی سمپت کمار شرکت کریں گے۔ ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور کونسل، اسمبلی حلقہ جات کے انچارجس، کارپوریشنوں کے صدورنشین، ضلع کانگریس صدور، سابق وزراء، سابق ارکان اسمبلی اور کانگریس کے سینئر قائدین شرکت کریں گے۔ مہیش کمار گوڑ کے مطابق پارٹی قائدین کو طبقاتی سروے اور ایس سی زمرہ بندی کی تفصیلات سے واقف کرانے کیلئے یہ پریزنٹیشن رہے گا تاکہ وہ عوام کو واقف کراسکیں۔1