جھنجھنو: کسی وجہ سے جو طلباء اسکول نہیں جا پاتے وہ اب امریکہ اور انگلینڈ کی طرز پر گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔ شیخاوتی کے سیکر اور جھنجھنو میں دو ورچوئل اسکول شروع ہوں گے ۔ان ا سکولوں میں ایسے بچے تعلیم حاصل کر سکیں گے جو کسی وجہ سے اسکول نہیں جا پا رہے ہیں یا ان کے رشتہ دار انہیں ا سکول نہیں بھیج پا رہے ہیں۔ ایسی بیٹیوں کیلئے یہ اسکول امید کی نئی کرن ثابت ہوں گے ۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بجٹ میں اس کا اعلان کیا تھا۔ ملک میں اس طرح کا پہلا اسکول دہلی میں شروع ہوا تھا۔ طلباء کی کوچنگ کے ایسے انتظامات ہوتے رہے ہیں، وہ کوٹا، جے پور، سیکر جا کر کوچنگ میں اپنی تعلیم حاصل کرتے ہیں، نام کی خاطر انہیں دوسرے اسکول میں ڈمی داخلہ مل جاتا ہے ۔