نئی دہلی : آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج سے طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کردی ہے ، جس سے ایئر لائن کمپنیوں کو ایندھن کی لاگت میں کچھ راحت ملے گی۔ملک کی سب سے بڑی آئیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں طیارہ ایندھن کی قیمت اتوار سے 2.31 فیصد گھٹ گئی ہے ۔ لگاتار چھ بار قیمتوں میں اضافے کے بعد طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔