خواتین کی 8 بیماریوں پر قابو پانے مفت معائنے اور ادویات
عادل آباد /8 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی خواتین کی صحت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے خواتین کی صحت کو مستحکم بنانے کی غرض سے ریاستی حکومت کی جانب سے ’’آروگیا مہیلا‘‘ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ یہ بات عادل آباد ضلع کلکٹر مسٹرراہول راج نے مستقر عادل آباد کے محلہ جمال کالونی میں موجودہ ابتدائی طبی مرکز پی ایچ سی میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران بتائی اور کہا کہ عادل آباد اور اسمبلی حلقہ جات میں ہر منگل کے دن ابتدائی طبی مرکز پی ایچ سی پر خواتین ڈاکٹرس کے ذریعہ خواتین کا مفت معائنہ کرتے ہوئے انہیں مفت ادویات فراہم کئے جائیں گے ۔ اور آئندہ چند دنوں میں پی ایچ سی سنٹر پر ہارٹل کڈنی جیسی خطرناک بیماریوں کا بھی معائنہ کرتے ہوئے ادویات فراہم کی جائے گی ۔ اس تقریب میں مسٹر جوگو رامنا رکن اسمبلی نے ٹی آر ایس حکومت کی بھرپور ستائش کی ۔ آرویگہ مہیلا کے تحت خواتین کی 8 طرز کی بیماریوں پر قابو پانے ادویات فراہم کئے جارہے ہیں ۔ زیر تربیت معاون کلکٹر ڈاکٹر پی سریجا ، ریاستی مہیلا کمیشن چیرمین ایشوری بائی ، صدرنشین مجلس بلدیہ مسٹرجوگو پرمیندر ، کمشنر بلدیہ سیلجہ DM&HO ڈاکٹر نریندر راتھوڑ جوائنٹ ڈائرکٹر ہیلت جان بابو ، متعلقہ وارڈ کونسلر کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ شمع روشن کرتے ہوئے اس اسکیم کا آغاز کیا گیا ۔