مارکٹ سرمایہ کاری میں 4 ادارے شامل ، ٹاپ 10 کمپنیوں میں امریکہ اور ہندوستان کی کمپنیاں شامل
حیدرآباد۔ یکم؍ نومبر (سیاست نیوز) عالمی سطح پر الیکٹرک موبیلیٹی اور انرجی اسٹوریج سے متعلق صنعت پر چین کے اداروں کی سبقت برقرار ہے۔ گاڑیوں کی بیٹری اور دیگر انرجی اسٹوریج آلات کی تیاری میں دنیا کی 10 اہم کمپنیوں کا مارکٹ سرمایہ کاری کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا۔ چین کی کمپنی CATL نے 205.98 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اس فہرست میں چین کی دیگر تین کمپنیاں اور ساؤتھ کوریا کی تین کمپنیاں شامل ہیں لیکن ان کی سرمایہ کاری کا CATL سے تقابل نہیں کیا جاسکتا۔ سرفہرست کمپنی کے مقابلے میں دیگر 9 کمپنیوں کی مارکٹ سرمایہ کاری انتہائی کم ہے۔ دوسرے نمبر پر ساؤتھ کوریا کی ایل جی انرجی سلیوشن کمپنی موجود ہے جس کی مارکٹ سرمایہ کاری 69.64 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ چین کی ای وی ای انرجی کمپنی نے 16.36 بلین ڈالر مارکٹ سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اس فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر ساؤتھ کوریا کی کمپنیاں شامل ہیں جبکہ ہندوستان کی Exide انڈسٹریز کو 8 واں مقام حاصل ہوا ہے جس کی مارکٹ سرمایہ کاری 3.48 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکہ کی کوانٹم اسکیپ کمپنی کو 2.83 بلین ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ 9 واں مقام حاصل ہوا ہے۔ جاپان کی کمپنی کو 7 واں مقام حاصل ہوا جس کی مارکٹ سرمایہ کاری 3.48 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر غیر روایتی برقی تیاری کے رجحان میں اضافہ اور آلودگی پر قابو پانے کی مہم کے سبب بیٹریوں کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ الیکٹرک بیٹریوں کی گاڑیاں تیار کی جارہی ہیں جن کے استعمال میں بھی اضافہ درج کیا گیا۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں اور خاص طور پر ڈاٹا سنٹرس میں انرجی اسٹوریج کے لئے بیٹریوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ 1؍F