حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے 49 مضامین کیلئے پی ایچ ڈی انٹرنس ٹسٹس 25 تا 27 اپریل روزانہ تین سیشنس میں 9.30 تا 11 ، 12.30 تا 2 بجے دن اور 3.30 تا 5 بجے شام منعقد کئے جائیں گے ۔ کمپیوٹر پر مبنی یہ ٹسٹس حیدرآباد میں ٹسٹ سنٹرس پر منعقد کئے جائیں گے اور امیدوار ان کے ہال ٹکٹس 20 اپریل سے یونیورسٹی ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ تفصیلی مضمون واری شیڈول یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر دستیاب ہے۔