کلکتہ: کلکتہ شہر کے مرکزی علاقے ملک بازار میں بند سنیما ہال‘ پارک شو ہاؤس’ میں آگ لگ گئی۔ یہ سینما ہال عرصہ دراز سے بند ہے ۔ 5 فائر انجن گاڑیوں کے ساتھ گزشتہ دو گھنٹے کی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ کے جوانوں نے آگ پر قابو پالیا۔ کرسیاں اور اسکرین جل کر تباہ ہوگئے ۔ بالکونی کو نقصان پہنچا ہے ۔ تہہ خانے سے بھی آگ کے شعلے نظر آرہے ہیں۔عمارت سے ٹوٹنے کی آوازیں آرہی ہیں ۔ممکن ہے کہ چھت گرگئی ہے ۔ جگہ جگہ آگ لگی ہوئی ہے ۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں مزید کچھ وقت لگے گا۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہاںایک ہفتہ قبل بھی آگ لگی تھی۔ اس کے بعد بجلی کا کنکشن بھی منقطع کردیا گیا تھا۔