احمدآباد ، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے ہفتہ کو گجرات کے چار پولیس ملازمین کی عرضی کی مخالفت کی، جو عشرت جہاں اور دیگر تین افراد کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر والے 2004ء کے کیس میں انھیں ماخوذ کئے جانے کو ریاست کی منظوری کے فقدان کی بنیادوں پر اپنی برأت چاہتے ہیں۔ گجرات کے انسپکٹر جنرل آف پولیس جی ایل سنگھل، ریٹائرڈ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس ترون بروت اور جے جی پرمار، اور ایس آر پی کمانڈو اناجو چودھری نے اسی کسی میں بری کردیئے گئے پولیس افسران ڈی جی ونزارا اور این کے امین کے کیسوں کے ساتھ اپنی مطابقت کی بنیادوں پر بھی انھیں بری کردینے کی استدعا کی ہے۔