اگرتلہ: شمالی تریپورہ ضلع کی ایک خصوصی پوکسو عدالت نے جمعرات کو ایک 70 سالہ شخص کو گزشتہ سال چھ سالہ بچی کی عصمت ریزی کرنے کے جرم میں20 سال قید کی سزا سنائی۔ شمالی تریپورہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھانوپا داس نے کہا کہ عدالت میں دھرمن نگر کے خصوصی جج انگشومن دیببرما نے بھی مجرم پر 20,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا اور اسے ادا کرنے میں ناکامی پر چھ ماہ کی اضافی قیدکی سزا دی جائے گی۔
عہدیداروں کے لئے ایوارڈ
نئی دہلی ۔ سردیوں کے دوران دہلی میں آلودگی پر قابو پانے دہلی حکومت متحرک ہوگئی ہے۔ وزیر گوپال رائے نے سڑکوں پر تین گنا زیادہ پانی چھڑکنے کا حکم دیا ہے۔ آلودگی سے نمٹنے میں بہتر کام کرنے والے عہدیداروں کو ہریت رتن ایوارڈ دیا جائے گا۔