پولیس کا کہنا ہے کہ بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ ملزم ایک دائیں باز و تنظیم کا سابق ضلعی صدر ہے جس کوچہارشنبہ کے روز پانچ ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کرلیاگیا ہے۔
بھوپال/اجین۔ پولیس نے کہاکہ مبینہ طور پر ایک شخص نے اس عورت کاقتل کردیا جس کی عصمت ریزی پانچ سال قبل اس نے کی تھی اور مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں قتل کی واردات کو اس طرح انجام دی کہ وہ ایک حادثہ لگے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ ملزم ایک دائیں باز و تنظیم کا سابق ضلعی صدر ہے جس کوچہارشنبہ کے روز پانچ ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کرلیاگیا ہے۔
اوجین سپریڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سچن اتلکر نے کہاکہ ”مذکورہ عصمت ریزی کے ملزم 39سالہ اجین کا ساکن سکھویندر کھانوجہ نے ایک پنکج نامی اندرو کے رکنے والے کے خدمات حاصل کی تاکہ عورت کاایک لاکھ روپئے کے عوض قتل کرسکے۔
بعدازاں اس کی بیوی اوما کے ساتھ میجک ویان ڈرائیور وحید خان‘ سنجے اور سمیر تمام اندور کے رہنے والوں کے ہمراہ 15نومبرکے روز قتل کا منصوبہ بنایا“۔
مذکورہ 30سالہ عورت کو کھانوجہ نے اجین کے ضلع اسپتال کو 15نومبر کے روز لے کر گیا۔ اس نے ڈیوٹی پر متعین سے کہاکہ عورت کوچار پہیوں والی گاڑی نے بری طرح سے ٹکر ماری ہے جس کی وجہہ سے وہ شدید طور پرزخمی ہوگئی ہے۔
بعدازاں وہ اسپتال سے غائب ہوگیا۔ مذکورہ ڈاکٹرنے اسپتال لانے سے قبل عورت کی موت واقعہ ہوجانے کا اعلان کیا‘ مگرجسم پر لگاے ضربات نے شبہ پیدا کردیا۔
اتل کمار نے کہاکہ ”شواہد کی بنیاد پر پولیس نے وحید خان کوحراست میں لے کر تفتیش کی۔ بعد میں اس نے واقعہ کی جڑ تک پولیس پہنچی“۔
خان نے کہاکہ عورت کواجین کے داخلی رنگ روڈ 15نومبر کے روزطلب کیااور میجک ویان اس پر چڑا کر قتل کردیاگیا۔
بعدازاں پولیس نے قتل کے سرغنہ کھانوجہ کے بشمول پانچ لوگوں کو حراست میں لے لیا۔
اتل کمار نے کہاکہ ”کھانوجہ نے پولیس کو بتایا کہ 2014میں مذکورہ عورت نے اجین پولیس میں اس کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے اس پر عصمت ریزی کا الزام عائد کیاتھا۔
گرفتاری کے بعد اس کوجیل بھیج دیاگیاتھا‘ مذکورہ عورت نے معاملہ رفع دفع کرنے کافیصلہ کرلیاتھا“۔
ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ”مگر جب وہ جیل سے باہر آیاتو مذکورہ عورت نے اس کو ہراسان کرنے شروع کردیا اور باربار ملاقات کے لئے زوردینے لگی۔ لہذا راستہ سے عورت کوہٹانے کا اس نے فیصلہ کرلیاتھا“۔
ایس پی نے کہاکہ ملزمین کو ائی پی سی کی دفعہ 302کے تحت تحویل میں لے لیاگیاہے