علاج کے بعد وجین کی امریکہ سے واپسی

   

ترواننت پورم: کیرالا کے وزیر اعلی پنرائی وجین منگل کو علاج کے بعد امریکہ سے واپس لوٹ گئے ۔ وزیر اعلیٰ روچیسٹر، مینیسوٹا کے میو کلینک میں زیر علاج تھے ۔ امریکہ میں اپنے قیام کے دوران وزیر اعلیٰ نے آن لائن کابینہ کے اجلاسوں میں شرکت کی اور اہم ای فائلوں پر دستخط کیے ۔ یہ تیسرا موقع تھا جب وزیراعلیٰ علاج کے لیے امریکہ گئے تھے ۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ ٹی کملا اور پرائیویٹ ورکر وی ایم سنیش بھی تھے ۔ اس سے قبل 2018 اور جنوری 2022 میں میو کلینک میں ان کا علاج کیا گیا تھا۔ اس سے قبل چیف سکریٹری نے حکم جاری کیا تھا کہ ریاستی حکومت وزیر اعلیٰ کے دورہ امریکہ سے متعلق تمام اخراجات برداشت کرے گی۔