علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالبعلم پر فائرنگ کا واقعہ

   

علی گڑھ : ملک میں گن کلچر میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ہر رو ز ملک کی ریاستوں میں کہیں نہ کہیں فائرینگ کے واقعات رونماہورہے ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں ہفتہ کی شام امتحان دے کر گھر لوٹنے والے طالب علم کو آرٹ فیکلٹی کے سامنے گھیر لیا گیا۔ اس دوران اس کی پٹائی کرتے ہوئے اسے ساتھ لے جانے لگے اور بندوق کے بٹ سے اس کا سرپر حملہ کر دیا۔اس دوران ہجوم کو آتا دیکھ کر حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔ بعد ازاں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی طالب علم کو جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ہے ۔ طالب علم جمال پور کا ساکن کاشف بتایا گیاہے ۔