دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر مرکزی مملکتی وزیر کا ردعمل
حیدرآباد۔ 25 جولائی (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفی دینے کے اعلان کے بعد شوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پاس ہمیشہ یہی سوچ رہی ہے کہ ملک پہلے اور اس کے بعد پارٹی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اقتدار اور عہدے عارضی ہوتے ہیں لیکن عوام کا اعتماد اور ان کا بھروسہ ہی جمہوری نظام کی اصل بنیاد ہے۔ دھرمیندر پردھان نے اپنی زندگی میں کئی دہائیوں تک طلبہ تحریک کی قیادت سے لے کر مرکزی حکومت میں اہم ترین وزارتوں کی ذمہ داری انتہائی وقار کے ساتھ سنبھالی ہے۔ انہوں نے قوم کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں اس کے لئے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بنڈی سنجے نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جمہوریت کا حقیقی مطلب عوام کے مسائل کو سننا، ان کی آواز کا احترام کرنا اور ضرورت پڑنے پر خود پر ذمہ داری لینے کا حوصلہ رکھنا ہے۔ 2؍F