مہاکمبھ نگر: غازی آباد کے رہنے والے دھننجے نے ایک انوکھا کارنامہ کر دکھایا۔ انہوں نے غازی آباد سے پریاگ راج تک 600کلو میٹر سے زیادہ کی دوری سائیکل سے طے کی تاکہ وہ مہاکمبھ میلے میں شرکت کرسکیں۔دھننجے نے بتایا کہ انہوں نے اپنا سفر اتوار کی صبح تین بجے شروع کیا اور لگاتار سائیکل چلاتے ہوئے پریاگ راج پہنچے ۔ اس دوران انہوں نے چھوٹے چھوٹے بریک لئے لیکن ان کا حوصلہ کبھی کم نہین ہوا۔دھننجے کا مقصد صرف مہاکمبھ میں شامل ہونا نہیں تھا بلکہ وہ ایک خاص پیغام بھی لے کر آئے ہیں۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی گئی فٹ انڈیا مومنٹ کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ دھننجے سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ آج کل لوگ اپنی مصروف روزمرہ کی زندگی اور اسکرین ٹائم میں اتنے الجھ گئے ہیں کہ وہ اپنی صحت پر دھیان نہیں دے پاتے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ اپنے مصروف شیڈول سے تھوڑا وقت نکال کر کسرت کریں اور جسمانی طور سے سرگرم رہیں۔مہاکمبھ میں پہنچ کر دھننجے نے نہ صرف اپنی فٹنس کا ثبوت دیا بلکہ دوسروں کے لئے بھی ایک مثال قائم کی۔ ان کی کوشش لوگوں کو تحریک دینے والی ہے کہ عزم مصمم اور محنت سے بڑے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
دھننجے کا ماننا ہے کہ جسمانی اور ذہنی ہیلتھ کے لئے مصروف طرز زندگی بے حد ضروری ہے ۔