غزہ میں اسرائیلی بمباری جنگ نہیں ‘ظلم ہے : پوپ فرانسس

   

وٹیکن سٹی: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کو جنگ نہیں ظلم قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گذشتہ دنوں ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 10 افراد شہید ہوگئے تھے ۔اس حوالے سے ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ بچوں پر بمباری کی گئی، یہ ظلم ہے ، یہ جنگ نہیں ہے ۔ اسرائیل نے پوپ کے بیان کو نشانے پر رکھ لیا اور ان پر دہرے معیار کا الزام عائد کردیا۔اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کا بیان مایوس کُن ہے ۔