غیر مجاز تعمیرات ختم کرانے کی کوشش پولیس کو مہنگی پڑگئی

   

بھوپال : مدھیہ پردیش میں سرکاری زمین سے تجاوزات ختم کرانے کی کوشش پولیس اور انتظامیہ کو مہنگی پڑگئی۔ میڈیا کے مطابق سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کی سربراہی میں پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم ضلع اوجین کے علاقے میں پہنچی تو علاقہ مکینوں کو غصہ آگیا۔ رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم پر شدید پتھراؤ کیا جس سے 9 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ پولیس کی گاڑی اور بلڈوزر کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔ میڈیا کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ سے بچنے کے لیے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ سنجے ساہو کو دوسری پولیس گاڑی میں بٹھا کر علاقے سے نکالا گیا۔