واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں موجود ہزاروں غیر ملکی طلبہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں کی قانونی حیثیت بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو حالیہ ہفتوں میں اچانک منسوخ کر دی گئی تھی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی سرکاری دستاویزات کے مطابق، امریکی حکومت نے ان طلبہ کی رجسٹریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، جنہیں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے غیر قانونی قرار دے کر ان کے ویزے منسوخ کر دیے گئے تھے۔ اس فیصلے کے بعد ہزاروں طلبہ کو ممکنہ بے دخلی کے خطرہ سے نجات مل گئی ہے۔ یاد رہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت میں سابقہ پالیسی کے تحت ان غیر ملکی طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا، جنہوں نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی یا سماجی و سیاسی معاملات میں رائے کا اظہار کیا تھا۔ اس دوران متعدد طلبہ کو ملک چھویژنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔