غیرمسلم نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا تھا : ڈاکٹر فاروقی

   

سرینگر: درگاہ حضرت بل کے سابق امام و خطیب مفتی کمال الدین فاروقی کا کہنا ہے کہ عدالت میں اسلام قبول کرنے والے شخص کی طرف سے بیان قلمبند کروایا گیا کہ اس کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی گئی اور اُس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ مجھے درگاہ کے امام وخطیب کے طورپر جلدازجلد بحال کرے ۔سابق امام و خطیب کے مطابق وقف بورڈ کو جلدازجلد پرانے آرڈرکو کالعدم قرار دیکر مجھ سے گزارش کرنی چاہئے کہ آپ نماز جمعہ پر درگاہ حضرت بل میں امام و خطیب کے فرائض انجام دیں۔