نئی دہلی: بالی ووڈ کی فلم بنٹی اور ببلی کی کہانی کو ایک شخص نے حقیقت کا رنگ دے دیا۔دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل لیلا پیلس میں ایک شخص 23 لاکھ روپے کی دھوکہ دے کر فرار ہوگیا۔ اس نے خود کو ابوظہبی کے شاہی خاندان کا ملازم بتایا تھا۔دہلی کے 5 اسٹار ہوٹل میں 4 ماہ قیام کیا اور 23 لاکھ کا بل دیئے بغیر رفو چکر ہوگیا۔ متحدہ عرب امارات کا شہری اور ابوظہبی کے شاہی خاندان کا ملازم ہونے کا دعویٰ کرنے والا یہ شخص ہوٹل میں قیام کے بعد چیک آؤٹ کی مقررہ تاریخ سے دو دن پہلے ہوٹل انتظامیہ کو بتائے بغیر چلا گیا۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ محمد شریف نامی ملزم کی تلاش کر رہے ہیں ۔پولیس رپورٹ کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ محمد شریف نے یکم اگست کو کمرہ نمبر 427 میں چیک ان کیا اور 20 نومبر کو خاموشی سے چلا گیا۔ہوٹل کے عملے کا دعویٰ ہے کہ اس نے کمرے سے چاندی کے برتن اور موتیوں کی ٹرے سمیت کئی قیمتی اشیاء چرا کر لے گیا ہے۔