فاروق عبداللّٰہ کی پاکستان سے مذاکرات کی حمایت

   

سرینگر ۔ 16 مئی (ایجنسیز) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے پاکستان سے مذاکرات کے لیے ہندوستانی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس اور سابق ہندوستانی آرمی چیف کے بیانات کی حمایت کر دی۔ ایک بیان میں فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات سے متعلق بیانات خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو تو خیال آیا کہ جنگ کوئی آپشن نہیں، مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی، سابق ہندوستانی آرمی چیف اور سیکریٹری جنرل آر ایس ایس نے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت ناگزیر ہے۔ دوسری جانب سابق پاکستانی سرکاری افسر نے کہا تھا کہ یہ خبریں بالکل غلط اور ہندوستان کی طرف سے منظم پروپگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔