واشنگٹن: امریکہ کی ایک یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد میں فلسطینی طلباء نے اپنے ملک کا پرچم لہرا کر احتجاج کیا جبکہ ایک طالبہ نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجوایشن تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن تھے جو اسٹیج پر کامیاب طلباء سے ہاتھ ملا رہے تھے اور مبارکباد دے رہے تھے۔ اسناد لینے والوں میں فلسطینی طلباء بھی شامل تھیں جنہوں نے اپنے ملک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔ تقریباً 6 فلسطینی طلباء اپنا قومی پرچم ساتھ لائے تھے اور اسے ڈگری لیتے ہوئے لہرایا۔