فلسطینی فوڈ بلاگر حمادۃ شقورۃ دنیاکی 100 بااثر شخصیات میں شامل

   

تل ابیب: معروف امریکی جریدے ’ٹائمز‘ نے حال ہی میں دنیا کے 100 بااثر شخصیات کی ایک فہرست جاری کی ہے۔اس فہرست میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد شامل ہیں جو سیاست، سماج، سائنس وغیرہ کے شعبوں میں خدمات سرانجام دیکر انسانیت کی بقا اور خدمت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ فلسطین سے تعلق رکھنے والے فوڈ بلاگر حمادۃ شقورۃ بھی دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی اس فہرست میں شامل ہیں۔ حمادۃ شقورۃ کا شمار ان مزاحمتی آوازوں میں ہوتا ہے جو اسرائیل کی غزہ کے خلاف جنگ کے دوران اٹھی ہیں۔33 سالہ حمادۃ شقورۃ ایک مارکیٹنگ پروفیشنل تھے لیکن جنگ کی وجہ سے ان کے کیریئر کا اختتام ہوگیا۔
اسرائیلی بمباری سے جب بے شمار مارکیٹیں، مکان، اسکول اور رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں تو اس وقت لاکھوں دوسرے لوگوں کی طرح حمادۃ شقورۃ کو بھی کیریئر کے ساتھ ساتھ اپنے گھر بار سے ہاتھ دھونا پڑا۔