نیویارک : امریکی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر اصل گولی چل جانے سے خاتون سینماٹوگرافر ہالینا ہچنز ہلاک ہو گئی تھیں۔ اس فلم کے مرکزی اداکار الیک بالڈون کو غیر ارادی قتل کے الزامات کا سامنا ہے۔امریکی فلم ”رسٹ‘‘ کے پروڈیوسرز نے اس فلم کے سیٹ پر حفاظت کی ”سنگین‘‘ خلاف ورزیوں کے لیے ایک لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ گزشتہ برس اس فلم کے سیٹ پر اصل گولی چل جانے کی وجہ سے وہاں موجود سینماٹوگرافر ہالینا ہچنز ہلاک ہو گئی تھیں۔