فلمساز رام گوپال ورما کیخلاف حیدرآباد میں دھوکہ دہی کا مقدمہ

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی (پریس نوٹ) حیدرآباد پولیس نے نامور فلمساز رام گوپال ورما کے خلاف مبینہ طور پر ایک پروڈکشن ہاؤز کو 56 لاکھ روپئے کا دھوکہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ شیکھرا آرٹ کریئشن کے شیکھر راجو نے میاں پور پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں شکایت درج کرائی ۔ شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ رام گوپال ورما نے ’’دیشا ‘‘ فلم کی تیاری کیلئے ان سے رقم قرض لی تھی اور فلم کی ریلیز سے قبل واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے رقم واپس نہیں لی۔یہ فلم شہر کے مضافاتی علاقہ میں ویٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ پر مبنی ہے اور یہ واقعہ 2019 ء میں پیش آیا تھا ۔