دمشق۔ 3 جولائی (ایجنسیز) شام میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد اداکارہ روزینا لاذقانی نے پہلی مرتبہ ’’ ایکس‘‘ پر بیان جاری کیا ہے۔ روزینا لاذقانی نے کہا ’’ میں اللہ العظیم کی قسم کھاتی ہوں کہ میں اپنی ذمہ داری دیانتداری اور اخلاص کے ساتھ نبھاؤں گی اور شام اور اس کے عوام کی بہتری کیلئے کام کروں گی‘‘۔ روزینا لاذقانی نے مزید کہا کہ یہ ذمہ داری ایک قومی فریضہ ہے جس کیلئے آنے والے مرحلے میں کام اور اخلاص کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شام اور اس کے عوام کی خدمت کیلئے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔