واشنگٹن : امریکہ میں ایک ایسے برمی پائیتھون سانپ کو پکڑا گیا ہے جس کی لمبائی ایک بالغ نر زرافے جتنی ہے۔ 19 فٹ بڑے اس برمی پائیتھون کو ساؤتھ فلوریڈا کے ایک پارک میں پکڑا گیا۔ ایک طالب علم جیک ویلری نے اس سانپ کو پکڑا جو کہ اس نسل کا اب تک پکڑا گیا سب سے بڑا سانپ ہے۔ سانپ کی لمبائی 19 فٹ جبکہ وزن لگ بھگ 57 کلو گرام ہے۔ جیک ویلری نے کئی راتوں کی محنت کے بعد اسے پکڑا تھا۔ اس سے پہلے برمی پائیتھون کا ریکارڈ 2020ء میں فلوریڈا کے علاقہ ایور گلیڈز میں بنا تھا جب 18 فٹ 9 انچ بڑا سانپ پکڑا گیا تھا۔