فلپائن میں آتش فشاں پھٹنے کے خطرات

   

منیلا : فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریبی تال کے علاقے میں پہاڑ سے آتش فشانی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں، پہاڑ سے خارج ہونے والے دھویں کے بادل دو کلومیٹر سے زیادہ بلندی پر نظر آ رہے ہیں۔برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق فلپائن کے آتش فشاں و زلزلہ پیما انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں بدھ کے روز بتایا گیا ہے ’علاقے میں تال آتش فشاں پھٹنے کے امکانات ہیں تاہم ابھی کسی قسم کے انخلاء کی ضرورت نہیں۔وسطی منیلا سے تقریباً 70 کلومیٹر جنوب میں واقع تال کا علاقہ دنیا کے سب سے چھوٹے فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے اور اس سے پہلے بھی علاقے میں پھیلنے والے دھوئیں نے منیلا سے فضائی سفر متاثر کیا تھا۔فلپائن کی آتش فشاں و زلزلہ پیما ایجنسی کے چیف ٹریسیٹو باکولکول نے بتایا ہے ’یہ آتش فشاں پہاڑ فلپائن کے کیویٹ صوبہ کے ٹیگیٹی قصبے کے قریب ایک بڑی جھیل کے اندر موجود ہے۔