فلپائن میں چھوٹا طیارہ آتش فشاں پہاڑ پر جا گرا، 4 افراد ہلاک

   

منیلا : فلپائن میں سیسنا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ فلپائن میں میون کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا جہاں طیارہ ایک آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک گرا جس کے نتیجے میں دو آسٹریلیائی اور دو فلپائنی شہری ہلاک ہوگئے۔فلپائنی سول ایوی ایشن کا کہنا ہیکہ طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کارروائی شروع کی اور طیارے کا ملبہ آتش فشاں پہاڑ پر سے ملا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے دو آسٹریلیائی شہری پاور کمپنی میں انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مشیر کے طور پر کام کررہے تھے۔