فوج کے اعلیٰ عہدیدار کا دورۂ ایل او سی

   

سری نگر : فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے چہارشنبہ کولائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی۔اس موقع پر سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے بھی ان کے ہمراہ تھے ۔شمالی کمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ انہوں (لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی) نے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی۔