نئی دہلی / اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو فوجی کارروائیوں میں دو فوجی اور دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ فوج نے یہ اطلاع دی ہے ۔ پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے پیر کی رات ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں دو مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا دہشت گردوں کے ساتھ تصادم ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلا تصادم جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان مونجہ میں ہوا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔ اس دوران فائرنگ میں ایک فوجی بھی مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں صوبے کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے دوران ایک فوجی اور ایک دہشت گرد مارا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔