پولیس نے 6 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی
حیدرآباد 30 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے فون ٹیاپنگ اسکام کے اہم ملزم شراون راؤ تقریباً ایک سال بعد امریکہ سے وطن واپس ہوئے اور پولیس کے روبرو پیش ہوئے۔ ایک خانگی تلگو چیانل کے منیجنگ ڈائرکٹر شراون راؤ عرف شراون کمار فون ٹیاپنگ معاملہ میں اہم ملزم ہیں۔ 10 مارچ 2024 ء کو پولیس سے مقدمہ درج کئے جانے کے بعد وہ امریکہ روانہ ہوگئے تھے۔ سپریم کورٹ سے گرفتاری میں راحت کے بعد ملزم نمبر 6 شراون راؤ حیدرآباد واپس ہوئے اور تحقیقاتی حکام کے روبرو پیش ہوئے۔ جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں عہدیداروں نے تقریباً 6 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی۔ سپریم کورٹ نے پولیس کو شراون راؤ کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے۔ گرفتاری سے راحت ملنے کے بعد شراون راؤ حیدرآباد واپس ہوئے اور پولیس کی نوٹس کی تعمیل کرکے تحقیقاتی حکام کے روبرو پیش ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ شراون راؤ نے فون ٹیاپنگ معاملہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ پولیس کے مطابق بی آر ایس دور میں اہم شخصیتوں کو ٹیلیفون ٹیاپنگ معاملہ میں شراون راؤ نے ریٹائرڈ عہدیداروں پرنیت راؤ اور پربھاکر راؤ سے تعاون کیا۔ ابتدائی پوچھ تاچھ کے بعد اُنھیں 2 اپریل کو حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ۔1