فیوجی فلم کاجدید انٹیکسمنی 99 کیمرہ لانچ

   

نئی دہلی: اپنے خوشگوار لمحات کو یادگار بنانے اور تصویر کشی سے محبت کرنے والے افراد کے لئے فیوجی فلم نے اپنی نوعیت کا منفرد کیمرہ پیش کیا ہے ۔اس جدید ہمہ جہت انٹیکس منی 99کیمرہ کی خاص بات یہ ہے کہ صرف ایک کلک سے تصویرپرنٹ ہوجائے گی یعنی اب آپ کو اپنی پسندیدہ تصویر پرنٹ کرانے کے لئے اسٹوڈیوکی بھاگ دوڑ سے نجات مل جائے گی۔ یہ کام اس ایک سے زیادہ فیچر رکھنے والے انٹیکس منی 99 کیمرہ کی بدولت آسان ہوجائے گا۔دراصل اس عمل میں ایک فلم رول کااستعمال ہوتا ہے ، جس کی مدد سے آپ کو تصویر کی معیاری66mm X 46mm سائز کی ہارڈ کاپی صرف 90منٹ میں حاصل ہوجائے گی ۔ اس میں فلیش لائٹ بھی ہے جو رات کو انتہائی عمدہ تصاویر دیتی ہے ۔